اسرائیلی فوجی افسر نے اپنی فوج کو بزدل قرار دیا

89
Israeli ambassador
Israeli ambassador

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 08 مارچ (اے پی پی) اسرائیل کے ایک عبرابی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ایک سینیئر افسر نے فوجیوں کو بزدل قرار دیا ہے۔ اسرائیلی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ فوجیوں کے پاس دشمن کے خلاف دو بہ دو لڑائی کی صلاحیت نہیں۔عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈ سات کے سربراہ بریگڈیئر جنرل رومان گوومن نے فوجی افسران کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل شام کی سرحد سے دراندازی کرنے والے جنگجوﺅں اوراسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسرائیلی فوج جانیں بچانے کے لیے پسپا ہوگئے تھے۔اسرائیلی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ فوجیوں کے پاس دشمن کے خلاف لڑائی کے لیے جرات نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے خلاف لڑائی کے لیے بہادری،،ذہانت اور سمجھ داری کی ضرورت ہے اور اسرائیلی فوج میں یہ تینوں صلاحیتں نہیں۔