کیپ ٹائون ۔15مارچ (اے پی پی):جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نالیڈی پانڈور نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج میں موجود ہمارے شہریوں کی وطن واپسی پر انہیں فورا گرفتار کر لیا جائے گا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ نے افریقن نیشنل کانگریس میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم تیار ہیں ،
اگر اسرائیلی دفاعی قوتوں میں شامل جنوبی افریقا کے شہری وطن واپس آئیں گے تو انہیں فورا گرفتار کر لیا جائے گا،اس ضمن میں ایک خصوصی اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کا 8 اکتوبر سے نہیں بلکہ کئی دہائیوں سے سا تھ دے رہے ہیں۔