اسرائیلی فوج نے جنوری میں فلسطینیوں کے حقوق کی 3,532 خلاف ورزیاں ، 8بچوں سمیت 35 افراد کو شہید کیا ، رپورٹ

147

رام اللہ ۔6فروری (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے جنوری میں فلسطینیوں کے حقوق کی 3,532 خلاف ورزیاں کیں اور 8بچوں سمیت 35 فلسطینیوں کو شہید کیا ۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی سول سوسائٹی کی تنظیم "فلسطینی انفارمیشن سینٹر” کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے جرائم اور حقوق کی خلاف ورزیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ ماہ ایک بزرگ خاتون اور 8 بچوں سمیت 35 فلسطینیوں کو شہید اور 342 کو زخمی ،​​568 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ، اسرائیلی فورسز اور یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے حقوق کی 3,532 خلاف ورزیاں کیں۔

یہودی آباد کاروں نے غیر قانونی آبادکاری کے 17کارروائیاں کیں اور 319 حملے کیے۔ جنوری میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 40 فلسطینی مکانات تباہ ہوئے اور 154 گھروں پر چھاپے مارے گئے۔اسرائیلی افواج اور یہودی آباد کاروں نے 290 فلسطینی مکانوں بشمول تجارتی کاروبار اور زرعی تنصیبات کو مسمار کیا اور ان میں سے 40 کو ضبط کر لیا۔اس عرصے کے دوران عبادت گاہوں پر 29حملے، 38 سڑکوں اور علاقوں کی بندش اور القدس اور مغربی کنارے میں 511مستقل اور عارضی رکاوٹیں لگائی گئیں ۔فلسطینیوں کے خلاف سب سے زیادہ خلاف ورزیاں نابلس میں 894، القدس میں 462 اور رام اللہ میں 438 خلاف ورزیاں کی گئیں۔