مقبوضہ بیت المقدس۔19اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے 3 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافاکے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو علی الصبح اسرائیلی فوج نے رام اللہ شہر کے مغربی گائوں بدرس میں فائرنگ کی ،جس سے فلسطینی نوجوان جبریل عواد شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کےشہر بیت الحم کے جنوب میں واقع پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ کی جس سے 14سالہ نوجوان سر میں گولی لگنے سے شہید کر دیا جبکہ طولکرم قصبے میں فائرنگ سے 16سالہ نوجوان کو شہید کر دیا۔