مقبوضہ بیت المقدس۔20نومبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
العربیہ اردو نے جنین کے گورنر کمال ابوالرب کے حوالے سے بتایا کہ شہید ہونے والے تینوں فلسطینیوں کی نعشیں اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں اور ابھی تک ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کی گئیں۔
فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے بھی جنین کے علاقے قباطیہ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے،ان فلسطینیوں کی عمریں 24 سے 32 سال کے درمیان تھیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 771 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔