- Advertisement -
تل ابیب۔20نومبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 38 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان میں کہا گرفتار کئے گئے فلسطینی باشندوں سے ہتھیار بھی ضبط کئےگئے ہیں اور ایک دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی لیبارٹری کو بندکر دیا گیا ہے جہاں ایم۔ 16 رائفلز ، کارتوس اور ہتھیاروں کے دیگر حصے تیار کئے جاتے تھے ۔
- Advertisement -
اسرائیلی فوجی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقوں نابلس اور جینین میں پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔
- Advertisement -