غزہ ۔26اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں میزائل حملے میں 9بچوں سمیت 13شہری شہید ہو گئے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے میزائل حملے میں غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس سے 9بچوں سمیت 13شہری شہیداور 15 افراد زخمی ہو گئے۔