اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں کارروائیاں ، 11فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

89

رملہ ۔ 12 مارچ (اے پی پی) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اپنی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 11فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کے خلاف مظالم جاری رکھتے ہوئے روزانہ نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کررہی ہے جنہیں مطلوب افراد کا نام دیا جاتا ہے ۔. اسرائیل کی مختلف جیلوں میں 6ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں بھی کئے گئے جن میں مظاہرین اسرائیلی قبضہ کے خاتمہ اور پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا مطالبہ کررہے تھے