اسرائیلی فیصلہ میڈیا کی آزادی پر شرمناک حملہ ہے، ایمنسٹی

109

واشنگٹن۔ 8 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے ملک میں الجزیرہ کو کام سے روکنے اور اس نشریاتی ادارے کے دفاتر بند کرنے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس فیصلے کو میڈیا کی آزادی پر ایک شرمناک حملہ قرار دیا ہے۔ اسرائیلی حکام قطر میں قائم الجزیرہ نیوز نیٹ ورک پر دہشت گردی کی مدد کا الزام عائد کرتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر مواصلات ایوب کارا نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل میں کام کرنے والے الجزیرہ نیٹ ورک سے منسلک صحافیوں کے صحافتی ذمہ داریاں نبھانے کے اجازت نامے منسوخ کر دیں گے۔ ایمنسٹی کی مشرقی اور شمالی افریقہ کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ تنقید کرنے والے میڈیا کو خاموش کرانے کی کوشش نہ کرے۔