اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں کے مقصد کی حمایت کے ساتھ ساتھ ان کی امداد کی ضرورت ہے،صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

59
صدر عارف علوی کی نیپال کے نومنتخب صدر رام چندرا پائودل کو دلی مبارکباد

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں کے مقصد کی حمایت کے ساتھ ان کی امداد کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ میں نے پاکستان ہلال احمر سے فلسطین میں ہونے والے قتل عام کے متاثرین کی مدد کرنے کا کہا ہے، فلسطینی متاثرین کی امداد کے لئے میڈیکل ٹیموں، رضاکاروں، دوائیوں اور خیموں کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے ممالک بین الاقوامی سیاسی دباؤ کو منظم کرنے کے علاوہ اِنسانی ہمدردی کے فروغ کیلئے بھی کام کریں۔

علاوہ ازیں صدر مملکت نے اپنے ٹویٹ میں فلسطین کے حوالے سے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے برنی سینڈرس کے مضمون کا لنک بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے کہ فلسطینیوں کے حقوق اور جانیں ہمیں عزیز ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ برنی سینڈرس کی جانب سے اچھا مضمون لکھا گیا ہے۔ دنیا کو فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی اور قابض نسل پرست اسرائیلی ریاست کے ظلم و بربریت کو روکنا پڑے گا، فلسطین یقیناً آزاد ہوگا۔