اسرائیلی وزیراعظم قبل از وقت انتخابات سے مکر گئے

67

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نتین یاہو اگلی بار وزیراعظم بننے کے حوالے سے مایوس ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ اگر ان کی جماعت بھاری اکثریت کے ساتھ جیت بھی گئی تو صدر رﺅف ریفلین انہیں حکومت بنانے کی دعوت نہیں دیں گے۔اسرائیلی اخبار یسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قبل از وقت انتخابات کرانے سے منع کردیا ہے۔ انہیں ڈر ہے کہ کہیں صدر ریفلین انہیں دوبارہ وزارت عظمیٰ کے لیے منتخب نہیں کریں گے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کو اپنے خلاف عدالتوں میں جاری مقدمات کی وجہ سے آئندہ وزارت عظمیٰٰ سے محروم رہ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ نیتن یاہو نے پہلے کہا تھا کہ وہ قبل ازوقت انتخابات کے لیے تیار ہیں۔