23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی وزیراعظم و وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتار ی ، امریکا و...

اسرائیلی وزیراعظم و وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتار ی ، امریکا و اسرائیل کی طرف سے مذمت ،د یگر ممالک کا خیر مقدم

- Advertisement -

دی ہیگ۔22نومبر (اے پی پی):اسرائیل امریکا اور ارجنٹائن نے عالمی فوجداری عدالت(آئی سی سی ) کی جانب سےاسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتار ی جاری کرنے کی مذمت کی ہے جبکہ یورپی یونین کے رکن ممالک ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی اتھارٹی نے اس اقدام کو سراہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق عالمی عدالت نے اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے وارنٹ بھی جاری کئے تھے۔ یہ کارروائی غزہ میں اکتوبر 2023سے جاری اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے دوران جنگی جرائم کے الزامات کے تحت کی گئی۔

- Advertisement -

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے عدالتی اقدام کو یہود مخالف فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جدید دور کے ڈریفس ٹرائل کی مانند ہے اور یہ اسی طرح ہی ختم ہو جائے گا۔ یہ 19ویں صدی کے یہودی فوجی کپتان الفرڈ ڈریفس کا حوالہ تھا جس کو فرانس میں بری ہونے سے قبل غداری کے غلط الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے آئی سی سی کی جانب سے اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کرنے کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کی سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ارجنٹائن کے صدر جاویئر میلی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ان کا ملک اس عدالتی فیصلے سے اختلاف کا اعلان کرتا ہے جو حملوں کے جواب میں اسرائیل کے دفاع کے حق کو نظرانداز کرتا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ یہ ایک عدالت بلکہ عالمی عدالت کا فیصلہ ہے اور اس کا احترام اور اس پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ آئی سی سی کا فیصلہ بین الاقوامی قانونی اداروں میں امید اور اعتماد کا اظہارہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عدالت کے ارکان پر زور دیا گیا کہ وہ نیتن یاہو اوریو ایو گیلانٹ سے رابطہ اور ملاقاتیں منقطع کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کریں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل ایگنس کالامرڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اب سرکاری طور پر ایک مطلوب آدمی ہیں۔

آئی سی سی ارکان، ممالک اور بین الاقوامی برداری کو تب تک سب کچھ روک دینا چاہیے اور کچھ نہیں کرنا چاہیے جب تک ان افراد کو عدالت کے آزاد اور غیرجانبدار ججز کے سامنے نہیں لایا جاتا۔

ترک وزیر انصافیلماز تنچ نے آئی سی سی کے فیصلے کو دیر آید ، درست آید کے مصداق قرار دیا ۔ ترک وزیر خارجہ ہاکن فیدان نے اسرائیلی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتار کے اجرا کو کو سراہا ہے اور اس کو ایک بہت زیادہ اہم قدم قرار دیا ہے۔

اٹلی کے وزیر دفاع گویدو کراسیٹو نے کہا ہے کہ ہمارا ملکاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یو ایو گیلانٹ کے دورے کے موقع پر ان کو گرفتار کرنے کا پابند ہو گا۔ سپین میں حکام کا کہنا ہے کہان کا ملک اس فیصلے کا احترام کرتا ہے اور اس کی پابندی کرے گا۔ ہسپانوی حکام نے کہا کہ ان کی طرف سے روم کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے حوالے سے اپنے وعدوں اور ذمہ داری پر عمل کیا جائے گا۔

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ نے اس حوالے سے کہا کہ یہ اہم ہے کہ عالمی فوجداری عدالت اپنے استحقاق کو منصفانہ انداز میں انجام دے رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ عدالت اس ٹرائل کو اعلیٰ ترین معیار کے مطابق آگے بڑھائے گی۔ سویڈن کی وزیر خارجہ ماریہ مالمر سٹینیگرڈ کا کہنا ہے کہ سویڈن اور یورپی یونین عدالت کے اہم قدم کی حمایت کرتے ہیں اور اس کے دفاع اور آزادی کا دفاع کرتے ہیں۔ اسی طرح بیلجیم کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’جرم جہاں بھی ہو ، بیلجیم اس پر سزا سے کسی بھی قسم کے استثنا کے خلاف ہے۔

بیلجیم کی وزارت کی جانب سے ایکس پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ جن لوگوں نے اسرائیل اور غزہ میں جرائم کئے ان کے خلاف مقدمہ چلنا چاہیے، قطع نظر اس بات کہ وہ جرائم کس نے کئے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں