اسرائیلی وزیراعظم یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا پہنچ گئے

141

کمپالا ۔ 5جولائی (اے پی پی) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے چار افریقی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلہ میں یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا پہنچ گئے ہیں۔ یوگنڈا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اپنے اِس دورے کے دوران یوگنڈا کے علاوہ کینیا، ایتھوپیا اور روانڈا بھی جائیں گے۔ وہ ایسے وقت پر یوگنڈا پہنچے ہیں جب چالیس برس قبل کمپالا کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی کمانڈوز نے ایک اغوا شدہ ہوائی جہاز پر ایکشن کر کے ایک سو سے زائد مسافروں کو رہائی دلائی تھی۔