اسرائیلی کمپنی ایرو سپیس انڈسٹریزفلپائنی دفاعی نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے معاہدے کی خواہش مند، کوشش تیز کردی

108
Israeli company Aerospace Industries
Israeli company Aerospace Industries

تل ابیب ۔26ستمبر (اے پی پی):اسرائیلی ایرو سپیس انڈسٹریز نے فلپائنی جنگی طیاروں کی ‘ اپ گریڈنگ ‘ کا معاہدہ کرنے کے لیےکوششیں شروع کر دیں۔العربیہ کے مطابق فلپائن ‘ ساوتھ چائنا سی ‘ کے تنازعے میں اپنے ملکی دفاع کی اہلیت بڑھانا چاہتا ہے۔فلپائن سے معاہدہ کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں اسرائیلی دفاعی کمپنی نے فلپائنی حکام کے ساتھ ساحلی اور فضائی دفاعی ساز و سامان کی فراہمی پر ابتدائی بات چیت کی مکمل کرلی ہے۔

اسرائیلی کمپنی کے ایشیا اور افریقہ کے لیے مارکیٹنگ سے متعلق نائب صدر میکسم زیمر نے کہا کہ کمپنی ویتنام اور تھائی لینڈ کے ساتھ بھی معاہدوں کی کوشش میں ہے اور ممکنہ مواقع کی تلاش میں ہے۔ہم فلپائن کی ضروریات کو خیال میں رکھتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔منیلا میں ایشین ڈیفنس اینڈ سکیورٹی نمائش کے موقع پر سہ ذسرائیلی کمپنی کی نمائندگی کر رہے تھے ۔ اس ۔وقع فلپائنی وزیر دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو اور ملٹری چیف رومیو براونر جونیئر بھی بطور خاص موجود تھے۔فلپائنی صدر مارکوس جونیئر نے اگلی دہائی میں 36ارب ڈالر کی دفاعی جدید کاری کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

اس پروگرام کا مقصد متنازعہ جنوبی بحیرہ چین پر چین کے ساتھ کشیدگی کے درمیان فلپائنی فوج کی بحری، فضائی اور نگرانی کی صلاحیتوں کو تقویت دے گا۔زیمر نے مزید کہا’ بجٹ کی رکاوٹیں اور حکومت میں تبدیلیاں کمپنی کے لیے چیلنجز ہوتی ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا حماس کے ساتھ اسرائیل کے تنازعہ نے ایشیا میں فروخت کو متاثر کیا ہے، زیمر نے کہا کہ سرکاری کمپنی اسرائیلی فوج اور بیرون ملک کے لیے ضروریات کواچھی طرح پورا کر رہی ہے۔