اسرائیل اور فلسطینیوں میں ثالثی کر سکتے ہیں، روسی وزیر خارجہ

66

روم۔ 24 نومبر(اے پی پی)روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچنے کے بعد عندیہ دیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پیدا کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے لیے ان کا ملک ثالثی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ممکنہ مصالحتی عمل کے لیے مشرق وسطیٰ کے ان فریقین کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی کے لیے بھی روس تیار ہے۔