- Advertisement -
اقوام متحدہ ۔ 30 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین دو ریاستی حل کے معاملے پر گو مگو کی کیفیت کا شکار ہیں جوکہ مشرق وسطی کے مسئلہ کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے ، فریقین امن کے لئے درکار اقدامات سے گریز کر رہے ہیں ۔منگل کو ذرائع ابلاغ کے مطاق مشرق وسطی کیلئے اقوام متحدہ کے سفارتی نمائندہ نیکولے ملاڈینوف نے سلامتی کونسل کو بتایاہے کہ اسرائیلیوں کی طرف سے مسلسل آبادکاری اور غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی عدم موجودگی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔ملاڈینوف نے بتایا کہ غزہ میں بنیاد پرستوں سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17936
- Advertisement -