26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل ایران کو جوہری صلاحیت رکھنے اور متعلقہ معلومات تک رسائی سے...

اسرائیل ایران کو جوہری صلاحیت رکھنے اور متعلقہ معلومات تک رسائی سے روکنا چاہتا ہے، صدر ابراہیم رئیسی

- Advertisement -

تہران ۔30اگست (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کو جوہری صلاحیت رکھنے اور متعلقہ معلومات تک رسائی سے روکنا چاہتا ہے، لیکن آج یہ علم مقامی ہو چکا ہے اور اسے ایران سے نہیں چھینا جا سکتا۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک جوہری ہتھیار تیار نہیں کرتا لیکن وہ جوہری ٹیکنالوجی کو سویلین مقاصد کے لیے استعمال کرے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جوہری صنعت اور جوہری صلاحیت ایران کے عوام کا حق ہے اور ہم نے بارہا کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے نظریے میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران زراعت، تیل، گیس، ادویات اور دیگر شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی استعمال کرنا چاہتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324514

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں