34.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل بین الاقوامی صحافیوں کو غزہ میں جانے کی اجازت دے، برطانوی...

اسرائیل بین الاقوامی صحافیوں کو غزہ میں جانے کی اجازت دے، برطانوی صحافی

- Advertisement -

دبئی ۔29مئی (اے پی پی):معروف برطانوی صحافی پئیرز مورگن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی صحافیوں کو غزہ میں جانے کی اجازت دے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار عرب میڈیا سمٹ کے موقع پر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات میڈیا کو کمزور کرنے والی ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے صحافیوں کو غزہ میں جانے سے روکنے کی طاقت رکھتا ہے اور یہ کہ وہ غزہ کے حالات کی آزادانہ کوریج اور رپورٹنگ سے روک سکتا ہےجبکہ اسرائیلی حکومت غزہ کے بارے میں درست اطلاعات سامنے نہیں لا رہی ہے ۔

برطانوی صحافی نے کہا غزہ سے متعلق حقائق کو سامنے لانا اور رپورٹ کرنا بہت مشکل ہے کہ اسرائیل ان صحافتی کارکنوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روکتا ہے اور غزہ جانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔پئیرز مورگن نے کہا پہلے آزادانہ کام کرنے والے بین الاقوامی صحافیوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے جس کے بعد ہی یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ اسرائیل غزہ کے بارے میں جو کچھ کہہ رہا ہے وہ درست یا غلط ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602553

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں