اسرائیل تاریخ کی بدترین غاصب حکومت ہے، نمائندہ اقوام متحدہ

156

اقوام متحدہ ۔ 23 مارچ (اے پی پی) فلسطین میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسرائیل تاریخ کی سب سے بدترین غاصب حکومت ہے۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی سرزمینوں پراسرائیل کا غاصبانہ قبضہ جو چھے عشرے قبل شروع ہوا تھا دنیا میں غاصبانہ قبضے کی تاریخ میں سب سے گھناو¿نا غاصبانہ عمل ہے۔مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نمائندے مائیکل لینگ نے کہا کہ صیہونی حکومت نے فلسطین پر قبضے کے آغاز سے ہی فلسطینی عوام کے حقوق کو غصب کرنا شروع کردیا تھا اور اس نے ہمیشہ قوانین کو پامال کیا ہے۔انسانی حقوق کونسل میں اقوام متحدہ کے مبصر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو بری طرح کچل رہی ہے۔