اسرائیل سعودی تعلقات کی کہانی من گھڑت ہے، ترکی الفیصل

102

ریاض۔ 15 فروری (اے پی پی) سعودی عرب کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی اسرائیلی تعلقات کی کہانی من گھڑت ہے۔ امریکی ٹی ویژن کو انٹرویو میں سی آئی اے کی رپورٹوں پر خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرانے والے امریکی سینیٹر ٹم کین کے سوال کے جواب میں ترکی الفیصل نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ سینیٹر سی آئی اے کے اس معیار کو اپنے قائدین اور امریکی کانگریس پر لاگو کریں۔ امریکا نے عراق پر لشکر کشی سی آئی اے کی رپورٹ پر ہی کی تھی جو من گھڑت ثابت ہو چکی ہے اس صورتحال میں سی آئی اے کی رپورٹوں پر انحصار کیونکر کیا جاسکتا ہے۔