اسرائیل سے خفیہ تعلقات کی باتیں من گھڑت ہیں، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

ریاض ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب شامی بحران کے سیاسی حل کا حامی ہے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد پر عملدرآمد کیلئے تمام مسلح ملیشیاو¿ں سے شام چھوڑنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی خارجہ تعلقات کونسل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک …

ریاض ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب شامی بحران کے سیاسی حل کا حامی ہے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد پر عملدرآمد کیلئے تمام مسلح ملیشیاو¿ں سے شام چھوڑنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی خارجہ تعلقات کونسل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران اور لبنانی حزب اللہ کو یمن پر تسلط جمانے کی ہرگزاجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے حوثیوں پر یمن کے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کی کوششوں میں رخنہ ڈالنے اور عالمی ادارہ صحت کے قافلوں کو لوٹنے کا الزام عائد کیا۔