اسرائیل غزہ میں امداد پہنچانے کی پابندی کرے، برطانیہ، فرانس اور جرمنی

103

لندن ، پیرس،برلن ۔6مارچ (اے پی پی):برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے باشندوں کے لیے انسانی امداد کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

العربیہ کے مطابق ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی مکمل، تیز رفتار، محفوظ اور بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔واضح رہے یہ بیان اسرائیل کی طرف سے اتوار کے روز اسرائیلی اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ اس نے غزہ میں سامان کا داخلہ روک دیا ہے۔