اسرائیل غزہ میں فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی فوری بند کرے، اقوام متحدہ

140

اقوام متحدہ ۔31جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی فوری طور پر بند کرے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نےاسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی بیت المقد س کے علاقے سلوان میں 80 سے زائد فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی پر تشویش کا اظہار کیا۔دفتر نے جاری بیان میں کہاکہ یہ جبری بے دخلیاں مقبوضہ علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف امتیازی اسرائیلی قوانین کے غیر قانونی اطلاق سے سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مزید کہا گیاکہ اس وقت تقریباً 87 فلسطینی خاندانوں اور 680افراد کو بطن الحوا میں ان کے گھروں سے نکالنے کے لئے اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے شروع کی گئی قانونی کارروائیوں کا سامنا ہے۔