لاہور۔16اکتوبر (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں کی حمایت میں تمام اسلامی ریاستوں کی طرف سے بھرپور اور جاندار موقف آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ادویات اور غذا کی قلت سے انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ جنم لے سکتا ہے۔
وہ پیر کے روز یہاں پنجاب اسمبلی میں اپنے حلقہ کے عوام سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کڑے اور آزمائش کے وقت میں فلسطینیوں کو تنہا چھوڑنا اسلام د شمنی ہے،اسرائیل فلسطین جنگ صرف فلسطینیوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے امتحان کی گھڑی ہے۔