29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل مغربی کنارے میں طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہا،...

اسرائیل مغربی کنارے میں طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہا، سربراہ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز

- Advertisement -

عمان ۔1دسمبر (اے پی پی):ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے سربراہ کرسٹوس کرسٹو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز مغربی کنارے کے شہر جنین میں تنظیم کی طبی ٹیموں کے ہسپتال کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں ۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے سے واپسی کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک پریس کانفرنس میں کرسٹوس کرسٹو نےکہا کہ اسرائیلی افواج کے حملے کے دوران ایم ایس ایف کی طبی ٹیموں کو معطل کر دیا گیا اور ان کے کام میں رکاوٹیں ڈالی گئیں،انہیں فلسطینیوں کو طبی خدمات فراہم کرنے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی ایسے انسانی بحران کی حد سے تجاوز کر گئی ہے جس کا تنظیم نے اس سے پہلے مشاہدہ کیا ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ غزہ کی پٹی میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں اور 10 لاکھ سے زیادہ افراد افراتفری اور غیر انسانی صورت حال میں زندگی گزار رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415511

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں