رام اللہ ۔4فروری (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے دفتر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف مسلسل اسرائیلی فوج کی جنگی کارروائیوں کو فلسطینیوں کی نسلی تطہیر قرار دیا ہے۔
صدارتی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اسرائیلی فوج کی ان نسل کشی پر مبنی کارروائیوں کو روکنے کے لیے امریکہ مداخلت کرے۔صدارتی دفتر کے ترجمان نبیل ابو روضی نے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیل کے ایک جامع قسم کی کارروائی شروع کر رکھی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگی کارروائیاں فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور علاقوں سے بے دخل کرنے کے لیے کی جارہی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم امریکاسے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی طرف سے اس جاری جارحیت کو رکوائے جو ہمارے لوگوں اور زمین کے خلاف اسرائیل کی طرف سے جاری ہے۔ خیال رہے اسرائیلی فوج نے 21 جنوری سے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا۔ اسرائیل کی فوج نے اتوار کے روز ان کارروائیوں کے دوران 50 فلسطینیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555708