یورپی یونین نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں E1 زون سمیت یہودی بستیوں کی توسیع کے دیگر منصوبوں کو بند کرے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہی۔ بیان میں اسرائیلی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ E1 سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں 1,200 سے زائد رہائشی یونٹس کے لیے جاری …
اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں E1 زون سمیت یہودی بستیوں کی توسیع کے دیگر منصوبوں کو بند کرے، یورپی یونین
برسلز۔24اگست (اے پی پی):یورپی یونین نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں E1 زون سمیت یہودی بستیوں کی توسیع کے دیگر منصوبوں کو بند کرے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہی۔ بیان میں اسرائیلی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ E1 سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں 1,200 سے زائد رہائشی یونٹس کے لیے جاری کردہ ٹینڈر نوٹس واپس لے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے دیگر منصوبے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ E1 زون میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ دو ریاستی حل کے امکانات کو بنیادی طور پر نقصان پہنچاتا ہے۔ یورپی یونین نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ متعلقہ ٹینڈرز واپس لے، E1 زون سمیت یہودی بستیوں کی توسیع کے دیگر منصوبوں کو بند کرے اور آبادکاروں کو تشدد کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔









