وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے ملاقات کی جس میں پاک-بنگلہ دیش تعلقات، قانونی اصلاحات اور نظام انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں اطراف نے پاک-بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، قانونی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے ملاقات کی جس میں پاک-بنگلہ دیش تعلقات، قانونی اصلاحات اور نظام انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں اطراف نے پاک-بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون و انصاف سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان قانونی اصلاحات اور نظام انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن میں بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی اصلاحات، جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں باہمی تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے جبکہ قانونی و عدالتی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے بنگلہ دیشی ججز کی آئی ایم اے سی میں تربیت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور وزارتِ قانون و انصاف کے ثالثی و مصالحتی پروگرامز کو سراہا۔ہائی کمشنر نے پاکستان کے ثالثی و مصالحتی نظام کے تجربات سے استفادہ کرنے میں بنگلہ دیش کی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس شعبے میں مزید تعاون کی خواہش ظاہر کی۔ملاقات میں قانونی اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور ثالثی و مصالحتی نظام میں تعاون کے مزید مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں اطراف نے اس امر پر اتفاق کیا کہ عوامی اور ادارہ جاتی روابط میں اضافہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات کے لئے خوش آئند ہے اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔







