ناجائز اسلحہ مہم کے تحت رواں سال صوبہ بھر سے 760کلاشنکوف، 26ہزار897پسٹلزوایک لاکھ سے زائدگولیاں برآمد کیں،ترجمان
ناجائز اسلحہ مہم کے تحت رواں سال صوبہ بھر سے 760کلاشنکوف، 26ہزار897پسٹلزوایک لاکھ سے زائدگولیاں برآمد کیں،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نوازکے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم جاری ہے۔ پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں، اسلحہ کی نمائش اور دیگر خلاف ورزیوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس نے رواں سال صوبہ بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے760 کلاشنکوف، 26 ہزار 897 پسٹلز، 1,342 رائفلز، 2,096 بندوقیں، 592 ریوالورز اور ایک لاکھ 45 ہزار 764 گولیاں برآمد کیں ۔اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف کارروائیوں کے دوران 22 کلاشنکوف، 118 رائفلز، 140 بندوقیں، 4,915 پسٹلز، 108 ریوالورز اور 24,331 گولیاں برآمد کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے و نمائش کرنے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔آئی جی پنجاب نے غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت اور نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس، اسلحہ کے اسٹاک اور خرید و فروخت کے ریکارڈ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔آئی جی نے مزید ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔







