اسرائیل نے الاقصیٰ چینل پر پابندی عائد کردی

79
Israeli Prime Minister

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 08 مارچ (اے پی پی) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطین کے الاقصیٰ ٹی چینل کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعد اس پر پابندی عاید کردی ہے۔عبرانی اخباریدیعوت احرونوت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے انٹیلی جنس ادارے شاباک اور کمیٹی برائے انسداد معاشی دہشت گردی کی سفارش پر الاقصیٰ ٹیلی ویژن چینل کو ممنوعہ تنظیم قرار دے پر اس پر پابندی عائد کردی ہے۔اسرائیلی حکام کی طرف سے وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس الاقصیٰ ٹی وی چینل کو استعمال کرکے عوام میں اپنے ہمدر پپدا کرنے اور تنظیم میں نئی بھرتیوں کے لیے سرگرم ہے۔ یہ چینل ایک ایسے گروپ کے ساتھ منسلک ہے جسے صہیونی ریاست دہشت گرد قرار دیتا ہے۔دوسری جانب فلسطین کے عوامی، سیاسی اور ابلاغی حلقوں نے اسرائیلی ریاست کے فیصلے کو ابلاغی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔