اسرائیل نے غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے جنگ بندی بارے خبروں کی تردید کر دی

137
اسرائیل نے غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے جنگ بندی بارے خبروں کی تردید کر دی
اسرائیل نے غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے جنگ بندی بارے خبروں کی تردید کر دی

تل ابیب ۔30اگست (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی امریکی درخواست پر آمادہ ہو گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق دفتر نے واضح کیا ہے کہ یہ بچوں کو پولیو ویکسین دینے کے لیے جنگ بندی نہیں ہے بلکہ اس مقصد کے لیے غزہ کی پٹی میں بعض جگہوں کو مختص کیا ہے ، اس معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا جہاں پیشہ ورانہ شخصیات نے اس کی حمایت کی۔

یادرہے کہ اسرائیلی میڈیا نے کہا تھا کہ اسرائیل امریکی دباؤ میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر راضی ہو گیا ہے تا کہ وہاں بچوں کے لیے پولیو ویکسین کی مہم انجام دی جا سکے۔اسرائیلی چینل 13 کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے وزرا کو آگاہ کیے بغیر غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا فیصلہ کر لیا۔