اسرائیل نے غزہ پر حملے نہ روکے تو جنگ میں دوسرے فریق بھی شامل ہو جائیں گے، ایران

101
Iran
ایران کی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت

تہران ۔20اکتوبر (اے پی پی):ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے نہ روکے تو جنگ میں دوسرے فریق بھی شامل ہو جائیں گے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنرل محمد باقری نے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل جرائم اور ان جرائم کے لیے دوسرے ملکوں کی طرف سے اسرائیل کو مدد دیے جانے سے صورت حال زیادہ بگڑ گئی ہے اور اس وجہ سے دیگر فریق بھی تصادم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

جنرل باقری نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ فور طور پر اسرائیل کے غزہ کے خلاف جرائم کو رکوائے اور غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کرائی جائیں۔علاوہ ازیں قطر کے وزیر دفاع سے فون پر بات کرتے ہوئے ایران جرنیل باقری نے کہا کہ اگر اسرائیلی ظلم نہ رکا تو مزاحمتی گروپوں کی طرف سے رد عمل کا امکان موجود ہے۔

واضح رہے ایران مزاحمتی گروپوں اور مزاحمتی فرنٹ کی اصطلاحات حزب اللہ اور اور اپنے دیگر حمایت یافتہ گروپوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔جنرل باقری نے قطری وزیر دفاع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ملک اسرائیل کو امریکہ کی طرف سے ملنے والے ہتھیاروں کو رکوائیں۔ یہ ہتھیار مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں سے مقبوضہ علاقوں میں بھجوائے جا رہے ہیں۔