اسرائیل کا شام کے حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی حملہ ،رن وے کو نقصان پہنچنے سے سروسز معطل

253
Israeli ambassador
Israeli ambassador

دمشق۔28اگست (اے پی پی):اسرائیل نے شام کے حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا جس کے باعث رن وے کو نقصان پہنچنے سے سروسز معطل ہو گئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے شامی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح ساڑھے 4بجے فضائی حملے میں شام کے حلب انٹرنیشنل ایئرپوٹ کو نشانہ بنایا جس سے رن وے کو نقصان پہنچااور سروسز معطل ہو گئیں۔ اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔