تل ابیب۔10مارچ (اے پی پی):اسرائیل نے غزہ میں بجلی مکمل طور پر منقطع کرنے کا حکم دے دیا۔ العربیہ اردو کے مطابق اسرائیل کے وزیر توانائی نے گزشتہ روز متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ غزہ میں بجلی کی ترسیل کی تمام صورتیں روک دی جائیں۔ انہوں نے غزہ میں بےگھر لاکھوں فلسطینیوں میں سے حالیہ جنگ بندی کے دوران بعض کو فراہم کی جانے والی بجلی کی ترسیل بھی روکنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ 19 جنوری سے غزہ میں معاہدے کے نتیجے میں جنگ بندی جاری ہے، تاہم اس دوران امدادی سامان کی ترسیل، ایندھن کی فراہمی اور اس طرح کے دیگر کئی حوالوں سے اسرائیلی حکومت و فوج بار بار رکاوٹیں پیدا کرچکی ہے اور بجلی کی مکمل بندش کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔