24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کا غزہ میں ہسپتال اور صحافیوں پر حملہ جنگی جرم ہے...

اسرائیل کا غزہ میں ہسپتال اور صحافیوں پر حملہ جنگی جرم ہے ، ترکیہ

- Advertisement -

انقرہ ۔26اگست (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ میں ہسپتال اور صحافیوں پر حملہ جنگی جرم ہے ۔ العربیہ کے مطابق ترک صدر طیب آردوگان کے دفتر کی طرف سے پیر کے روز جاری کیے گئے ایک مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے غزہ میں اہل صحافت پر حملہ کر کے ایک اور جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

ترکیہ کے صدارتی دفتر کی طرف سے یہ مذمتی بیان اسرائیلی ریاست کی اس غیر انسانی کاررواعی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں غزہ کے حکام نے الناصر ہسپتال پر اسرائیلی بمباری سے 20 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں