اسرائیل کو دفاع کا حق دینا فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس دینے کے مترادف ہے،اقوام متحدہ

116
اسرائیل کو دفاع کا حق دینا فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس دینے کے مترادف ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔9اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد مغربی ردعمل کی شدید مذمت کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم پرعالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، دنیا کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو دفاع کاحق دینے کی بات فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس دینے کے مترادف ہے۔ ریاض منصور نے کہاکہ ان کے ملک نے اسرائیل کے اقدامات سے بارہا خبردار کیا ہے مگر عالمی برادری نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ اس بات کا متقاضی ہے کہ اسرائیل اپنا راستہ تبدیل کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کے غزہ کے محاصرے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنا ہوگا اور قتل عام کو روکنے کے لیے ہمارے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے فلسطینی عوام کے لیے بین الاقوامی تحفظ کہاں ہے؟ریاض منصور نے کہا کہ جب مظلوم فلسطینی ہیں جب کہ بین الاقوامی برادری خاموش ہے۔ ہم انسان نہیں ہیں کہ ہمیں قتل کرنے کی اجازت دی جائے اور اسرائیلیوں کے قتل پر اعتراض کیا جائے۔