27.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کو غزہ کے ہسپتال پر حملہ نہ کرنے کا ثبوت...

اسرائیل کو غزہ کے ہسپتال پر حملہ نہ کرنے کا ثبوت فراہم کرنا چاہیے ، روسی وزارت خارجہ

- Advertisement -

ماسکو۔18اکتوبر (اے پی پی): روس کی وزارت خارجہ نےکہا کہ اسرائیل کو غزہ کے ہسپتال پر حملہ نہ کرنے کا ثبوت فراہم کرنا چاہیے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں ہسپتال پر حملہ حیران کن حد تک غیر انسانی جرم ہے اور اگر اسرائیل اس میں ملوث نہیں ہے تو اسے سیٹلائٹ کی تصویر فراہم کرنی چاہیے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ریڈیو سپوتنک کو بتایا کہ ہم ایسے سنگین فعل کو جرم اور غیر انسانی فعل کے طور پر اہل قرار دیتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی طرف سے خود کو ذمہ داری سے بری کرنے کی واضح کوشش کی گئی ہے اور ایسے واقعے پر صرف میڈیا میں تبصرے کرنا کافی نہیں ہے اس لیے اسرائیل اور امریکا کو سیٹلائٹ کی تصویر فراہم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنے کریں اور یہ بھی اچھا ہو گا اگر امریکی شراکت دار ایسا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402570

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں