24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کی جانب سے جنوبی سرحد پر بفر زون بنانے کی کوئی...

اسرائیل کی جانب سے جنوبی سرحد پر بفر زون بنانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، لبنان

- Advertisement -

بیروت ۔25اگست (اے پی پی):لبنانی صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں بفر زون قائم کرنے کے بارے میں بیروت کو کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ لبنان امریکی ایلچی ٹامس برّاک اور سابق ایلچی مورگن اورتاگوس کے ذریعے اسرائیلی ردعمل کا منتظر ہے، جو تجاویز پر مشتمل ایک تحریری دستاویز لے کر آئیں گے۔

صدر عون نے امریکی کانگریس کے رکن ڈیرن لحود سے ملاقات کے دوران زور دیا کہ جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس "یونیفیل” کی موجودگی میں توسیع ناگزیر ہے تاکہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عمل درآمد ہوسکے۔

- Advertisement -

اس قرارداد میں اسرائیل کے زیر قبضہ لبنانی اراضی سے انخلا، قیدیوں کی رہائی اور لبنانی فوج کی بین الاقوامی سرحد تک تعیناتی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ لبنان اقوام متحدہ کی فورس کے قیام کو وقت سے پہلے ختم کرنے کے بجائے اس کی موجودگی برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں