اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی کی جانچ کر رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔17دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی انتظامیہ اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔العربیہ کے مطابق یہ بیان ہفتے کے روز ایک اسرائیلی حملے میں حماس کے ایک رہنما کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔ اوول آفس سے جاری بیان میں ٹرمپ نے مزید کہا …

واشنگٹن ۔17دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی انتظامیہ اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔العربیہ کے مطابق یہ بیان ہفتے کے روز ایک اسرائیلی حملے میں حماس کے ایک رہنما کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

اوول آفس سے جاری بیان میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس پہلے ہی کام کر رہی ہے اور اس میں مزید ممالک کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا "میرے خیال میں یہ کسی نہ کسی طرح کام کر رہی ہے۔ اس میں مزید ممالک شامل ہو رہے ہیں۔ کچھ ممالک پہلے ہی شامل ہیں، میں جتنی بھی فوجیں ان سے کہوں گا وہ بھیجیں گے۔