14.5 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کی جانب سے غزہ کے مرکزی شمالی جنوبی راستے پر ٹریفک...

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مرکزی شمالی جنوبی راستے پر ٹریفک پر پابندی عائد

- Advertisement -

تل ابیب۔21مارچ (اے پی پی):اسرائیلی فوج نےفلسطینی علاقے میں زمینی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے بعد غزہ کی مرکزی شمالی جنوبی شاہراہ پر ٹریفک پر پابندی عائد کر دی ہے ۔العربیہ اردو کے مطابق فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے ایکس پر کہاکہ شمالی اور جنوبی حصوں کے درمیان سکیورٹی زون کو وسعت دینے کے لیے 24 گھنٹوں کے دوران فوجیوں نے وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں ہدفی زمینی کارروائی شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کے درمیان صلاح الدین روڈ پر نقل و حرکت آپ کی حفاظت کے لیےممنوع ہے، اس کے بجائے شمالی غزہ سے جنوب کی طرف سفر الراشد ساحلی روڈ کے ذریعے ممکن ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574948

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں