اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارہ میں 800 نئے سیٹلمنٹ یونٹ بنانے کے اعلان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی

88
حافظ طاہر محمود اشرفی کا سیلاب زدگان کی امداد پر سعودی سفیر سے اظہار تشکر

اسلام آباد۔13جنوری  (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمود طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارہ (ویسٹ بنک) میں 800 نئے سیٹلمنٹ یونٹ بنانے کے اعلان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ  دنیا کو اسرائیل کی فلسطینی سرزمین پر نئی آبادکاری اور ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کو آباد کرنے کی سازش کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ہندوستان کے اقدامات عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔