اسرائیل کے انخلاء کےنئے احکامات سے غزہ شہریوں کو زبردستی نقل مکانی کا شدید خطرہ لاحق ہے،اقوام متحدہ انتباہ

118
United Nations
United Nations

اقوام متحدہ ۔22اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل کے انخلاء کےنئے احکامات سے غزہ شہریوں کو زبردستی نقل مکانی کاشدید خطرہ لاحق ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے حکام نےخبردار کیا ہے کہ ان احکا مات سے غزہ کے لوگوں کو فراہم کی جانے والی خدمات بہت جلد منقطع ہو سکتی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ غزہ اب بالکل بھی محفوظ نہیں رہا اور شہریوں کی زندگی کو سنجیدہ خدشات لاحق ہیں ۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کی ترجمان لوئیس واٹریج نےایکس پر آن لائن پیغام میں کہاکہ موجودہ حالات میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لوگ موت کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ غزہ میں انسانی ہمدردی کے علاقے اب فرنٹ لائن میں ہیں ۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارےیواین آر ڈبلیو اے کے مطابق ان نئے انخلاء کے احکامات اب غزہ کی پٹی کے تقریباً 84 فیصد پر محیط ہیں۔ دریں اثنا، بہت سے غزہ شہر یوں کو ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے غزہ میں شہریوں کو خدمات دینے والے اداروں کے پاس سہولتیں ختم ہورہی ہیں جن میں پانی ،خوراک ، دوائیاں اور ویکیسین شامل ہیں ۔