بیروت ۔6مارچ (اے پی پی):لبنان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے انخلا کے لیے امریکا کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں ہے ۔العربیہ کے مطابق لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق متری نے امریکا اور اسرائیلی حکام کی طرف سے ایکس ویب سائٹ کی طرف سے رپورٹ کی گئی ایک خبر جس میں کہا گیا تھا
کہ اسرائیل اور امریکا اور لبنان کے درمیان ایک غیر اعلانیہ مفاہمت ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کی موجودگی کئی ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہے گی، پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس بیان کی تردیدکرتے ہیں اور امریکا نے لبنا ن سے اس سلسلے میں کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی لبنان نے ایسے کسی معاہدے میں حصہ لیاہے۔
انہوں نے لبنان کے سرکاری موقف کا اعادہ کیا کہ اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے جن پانچ مقامات پر قبضہ ہے اور ان سے انخلاء کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انخلا مکمل کرنے کے لیے ہمارے پاس سفارتی دباؤ ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔