24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کے حامی کاروباری مراکز پر حملے، امریکا میں اردن کے شہری...

اسرائیل کے حامی کاروباری مراکز پر حملے، امریکا میں اردن کے شہری کو 6 سال قید کی سزا

- Advertisement -

واشنگٹن ۔2مئی (اے پی پی):امریکی عدالت نے اسرائیل کی ممکنہ حمایت کرنے والے کاروباری مراکز پر حملے کے جرم میں اردن کے شہری کو6سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔اردو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ 44 سالہ اردن کے شہری ہاشم یونس نے توانائی کی تنصیب کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ہاشم یونس نے گزشتہ سال جون میں ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں کاروباروں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں چار لاکھ 50 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

محکمہ انصاف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہاشم یونس نے رات کے اوقات میں ماسک پہنے ہوئے کاروباری مراکز کے دروازوں کے شیشے توڑے اور ایک انتباہی خط بھی چھوڑا۔بیان کے مطابق خط میں امریکی صدر کو مخاطب کیا گیا ہے اور متعدد سیاسی مطالبات کئے گئے ہیں۔خط میں امریکا بھر میں ہر چیز کو دھماکے سے اڑانے یا تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، بالخصوص ان کمپنیوں یا فیکٹریوں کو جو اسرائیل کی نسل پرست ریاست کی حمایت کر رہی ہیں۔محکمہ انصاف نےکہا کہ ایک حملے میں ہاشم یونس نے فلوریڈا کے علاقے ویج فیلڈ میں واقع سولر پاور فیسلٹی پر دھاوا بولا اور کئی گھنٹوں تک سولر پینلز کو تباہ کرتا رہا۔

- Advertisement -

بیان میں محکمہ انصاف نے بتایا کہ اورلینڈو میں واقع صنعتی گیس ڈسٹری بیوشن ڈیپو سے ایک اور خط ملا تھا جس میں ہر چیز کو دھماکے سے اڑانے یا تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد ہاشم یونس کو 11 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591073

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں