23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کے لیے امریکا کی 40 ارب ڈالر کی فوجی امداد

اسرائیل کے لیے امریکا کی 40 ارب ڈالر کی فوجی امداد

- Advertisement -

تل ابیب ۔ 3 اگست (اے پی پی) امریکا اور اسرائیل نئے سمجھوتے پر دستخط کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت امریکا اگلے دس سال تک اسرائیل کو دفاعی اور فوجی شعبے میں 40 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ العربیہ ٹی وی نے اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حکام نے تل ابیب کے لیے فوجی امداد کے نئے مجوزہ معاہدے کی تیاری کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو امریکا سے فوجی امداد کے معاہدے پر نئے صدر کے انتخاب کا انتظار کیے بغیر پہلے ہی دستخط کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=13966

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں