اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ آڈٹ افسران کی تر قی کےلئے پیشہ وارانہ تربیت اور تجزیاتی نظام کو نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں آڈٹ اینڈ اکاﺅ نٹس ٹریننگ اکیڈمی نے ایک کمیٹی تشکیل دےدی ہے جو پا کستان انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاﺅنٹنٹس (پپفا) کے نصاب میں ٹیکنیکل مضامین کا …
اسسٹنٹ آڈٹ افسران کی تر قی کےلئے پیشہ وارانہ تربیت اور تجزیاتی نظام کو نصاب میں شامل کیا جائے گا، رانا اسد امین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ آڈٹ افسران کی تر قی کےلئے پیشہ وارانہ تربیت اور تجزیاتی نظام کو نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں آڈٹ اینڈ اکاﺅ نٹس ٹریننگ اکیڈمی نے ایک کمیٹی تشکیل دےدی ہے جو پا کستان انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاﺅنٹنٹس (پپفا) کے نصاب میں ٹیکنیکل مضامین کا جائزہ لے گی کہ کس طرح سٹاف کی پیشہ وارانہ استعداد کار میںمزید اضافہ کیا جائے جو جدید تقاضوں کے مطابق آڈٹ کے عمل میں بہتری کےلئے مددگار ثابت ہو۔ کمیٹی کی پیش کردہ تجاویز کو پپفا بورڈ کو بھیجا جائے گا تاکہ تجویز کردہ ترامیم کو نصاب کا حصہ بنا کر عملدرآمد کیا جا سکے۔ کمیٹی کو تین ماہ مدت میں تجاویز پیش کرنے ہدایت کی گئی ہے۔ یہ تمام اقدامات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ان اصلاحات کا اہم حصہ ہیں جو محکمہ کے فیلڈ آڈٹ سٹاف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کےلئے کئے جا رہے ہیں۔







