سمبڑیال۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ كمشنر سمبڑیال مس غلام فاطمہ نے چارج سنبھال كر كام كا آغاز كردیا ہے۔تفصیلات كے مطابق اسسٹنٹ كمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل نے اپنے عہدے كا چارج چھوڑ دیا اور مس غلام فاطمہ نے اپنا چارج سنبھالتے ہی بیان جاری كیا ہے كہ حكومتی ہدایت كے مطابق روزانہ كی بنیاد پر صبح 10 بجے سے لے كر دن 11 بجكر 30 منٹ تك عوامی شكایات كی سماعت ہوگی ۔