27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںاسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ کا نئی سبزی و فروٹ منڈی موضع...

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ کا نئی سبزی و فروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ شیخ جواہر علی نے نئی سبزی و فروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکاری نرخ ناموں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں انہوں نے بولی کے عمل کا مشاہدہ کیا نیز آلو

پیاز اور ٹماٹر کی طلب و رسد کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک عبداللہ اور آکشنر مارکیٹ کمیٹی شاہد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے یہ دورہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایات پر کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=538597

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں