کمالیہ۔ 23 جون (اے پی پی):ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کمالیہ کی زیر صدارت کھاد ڈیلرز اور پنجاب بینک کے اہلکاروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ۔جس میں ڈیلر حضرات کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اکاؤنٹس پنجاب بینک میں اوپن کروائیں تاکہ کسان اپنے پنجاب کسان کارڈ کہ سہولت استفادہ حاصل کریں اور کھاد ڈیلرز سے کہا گیا کے جتنے بھی کاشت کار مارکیٹ میں آئیں ان سے کسان کارڈ اپلائی کروائیں
کسان کارڈ کی افادیت کے بارے میں بتائیں کے زیادہ سے زیادہ کاشتکار اپنے پنجاب کسان کارڈ بنوا سکے اور آنے والی سکیموں میں حصہ لے سکیں ،انہوںنے کہاکہ تحصیل کمالیہ کے تمام کھاد ڈیلرز کے اکاؤنٹ اوپن ہو گئے ہیں جس کی تصدیق پنجاب بینک والوں نے کی ۔مزید مہر اعجاز صالح ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسع کمالیہ نے بتایا کہ ہم گاؤں گاؤں میں جا کر کاشتکاروں کو کارڈ بنوانے کی ترغیب دے رہے ہیں اور ان کو کارڈ کی افادیت کے بارے میں بھی بتایا جا رہا ہے امید ہے ہم اپنا ٹارگٹ دیے گئے مقررہ وقت پر پورا کریں گے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478213