15 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک عبد الرزاق کی کھاد مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک عبد الرزاق نے خانپور،مراد آباد،ہیڈ محمد والا،رنگ پور،اور جوانہ بنگلہ میں کھاد کی دکانوں کو چیک کیا
،انہوں نے کھاد کی دکانوں اور گودام میں کھاد کے سٹاک اور نرخ نامے چیک کئے،اور ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنیوالے ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانے عائد کئے
،انہوں نے خانپور بگا شیر میں کھاد زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے والے 2 دکانداروں کے خلاف استغاثہ جات بھی تھانہ صدر میں بھجوائے،انہوں نے کھاد کا معیار چیک کرنے کیلئے کھاد کے نمونے لیبارٹری بھجوائے
،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک عبدالزاق کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی کھاد کی زخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے کی اجازت نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدایت پر کھاد مافیا کے خلاف مستقل بنیادوں پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔